شمالی ضلع کپواڑہ کے علاقہ بمہامہ کے رہنے والے اور تبلیغی جماعت کے مایہ ناز کارکن مولوی تنویر احمد قاضی کار حادثے میں جانبحق تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع کپواڑہ کے مایہ ناز اسلامی شخصیت مولوی تنویر احمد قاضی آج صبح سرینگر کے مضافات میں میں دوران سفر کار حادثے میں جاںبحق ہوچکے ہیں مرحوم انسانیت اور اسلامی تعلیمات کے علم بردار تھے اور انتہائی نیک سیرت انسان تھے مرحوم کی وفات عالم انسانیت کیلئے ایک عظیم صدمہ ہے اور ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم کی وفات پر کپواڑہ کی صحافی برادری کی طرف سے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور الله تعالیٰ سے دعا کی جاتی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور مرحوم کے وارثین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔