سرحدی ضلع کپوارہ کے بلاک قادر آباد میں ڈی ڈی سی امیدوار کی طرف سے ایک غیر معمولی عوامی اجلاس اُنکے دولت خانہ پر واقع شاہکار پورہ قادر آباد میں منعقد ہوا جسمیں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت حاجی ظہور احمد شاہ نے کی انہوں نے اس دوران کہا کہ عوام کی طاقت سے ہی چناو میں جیت حاصل کی جا سکتی ہے اسلۓ اپنے طاقت کا صحیح استعمال کرتے ہوۓ پیپلز الاینس فار گپکار ڈکلیریشن کی جانب سے قادر آباد کپوارہ میں نامزد امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر اُنہیں کا میاب بنایں۔
میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے سیکڑوں ورکرس کے علاوہ ملحقہ علاقہ سےآۓ ہوۓ لوگوں نے بھاری تعداد میں اجلاس میں شرکت کی لوگوں ۔ اس بیچ عوام نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے ڈی ڈی سی چناو کے لۓ نامزد امیدوار کو دیا نتدار, بے داغ اور قابل امیدوار تصور کرکے کلی اعتماد, ووٹ اور سپورٹ دینے کی یقین دہانی دے دی۔
Discussion about this post