سی ڈی پی اوہ کلاروس غلام محی الدین لون کی محنت کا نتیجہ ۔(عوام)
کپواڑہ 26اگست/بٹ مظفر
سرحدی ضلع کپواڑہ کے علاقہ کلاروس لولاب میں آنگن واڈی سنٹروں میں نظام بہتر ہوا ہے مقامی لوگوں کے مطابق جب سے سی ڈی پی اوہ غلام محی الدین لون نے کلاروس میں سی ڈی پی اوہ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے کلاروس میں محکمہ آنگن واڈی میں نظام درست ہوا ہے جبکہ اس سے قبل مزکورہ علاقہ میں آنگن واڈی کا نظام درہم برہم تھا اور بچوں کو متواتر طور پر نیوٹریشن نہیں ملتا تھا تاہم جب سے غلام محی الدین لون نے مزکورہ علاقہ میں سی ڈی پی اوہ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے مزکورہ علاقہ میں نظام بہتر ہوگیا ہے اور بچوں کو متواتر طور پر نیوٹریشن مل رہا ہے اور علاقہ میں آنگن واڈی کا نظام تمام تر معملات میں تبدیلی آگئی ہے ۔تاہم مقامی لوگوں نے مزکورہ سی ڈی پی اوہ کی ایمانداری اور دیانتدار کی زکر کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ سی ڈی پی اوہ عوامی رقومات میں خیانت کو پسند نہیں کرتے ہیں اور خیانت کرنے والے ملازمین کے خلاف ہر وقت کاروائی کرنے کیلئے زہنی طور پر تیار رہتے ہیں اور خیانت کرنے والے افراد کا قافیہ حیات انہوں نے تنگ کر کے رکھا ہے جبکہ مقامي لوگوں نے سی ڈی پی اوہ موصوف کی کار کردگی کی کافی سراہانہ کی ہے۔ جبکہ مزکورہ سی ڈی پی اوہ کو کئ بار آج تک انعامات سے بھی نوازا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مزکورہ آفیسر جہاں پر بھی رہتا ہے وہاں کا ماحول صاف اور شفاف پایا جاتا ہے جبکہ مزکورہ آفیسر ہر ہفتے آنگن واڈی سینٹروں کا دورہ کرتا رہتا ہے اور ملازمین کو ہر وقت تلقین کرتا ہے کہ عوامی حقوق کا ہر حالت میں خاص خیال رکھا کریں ۔






