لاکڈوان اور سنجیدگی سے ہی کورنا سے محفوظ رہینگے فوج کی لوگوں سے اپیل
ہندوارہ طارق راتھر
شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں مقیم فوج کی 21آرآر نے لوگوں کو کووڈ19کی آگاہی دیتے ہوئے ہندوارہ کے کئی علاقوں جن میں بڈکوٹ ۔کلنگام ہندوارہ میں جاکر لوگوں کو آگاہی دی لووڈ سپیکر پر لوگوں کو کووڈ 19سے احتیاطی تدابیر اپنے پر جانکاری دی اور اس دوران لوگوں نے فوج کے 21آرآر کا شکریہ ادا کیا کہ ان دنوں نامساعد حالات کے دروان فوج نے گاوں قصبہ جاکر غریب لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جس دوران فوج نے کئی غیر مقامی مزدور افراد میں غذائی اجناس ودیگر طرح کی چیزیں ان میں تقسیم کی ہے انہوں نے فوج کے 21آرآر کا کافی شکریہ ادا کیا ہے خیال رہے وادی کشمیر میں مہلک وائرس کے پھیلاو کے بعد مکمل لاک ڈاون کے نتیجے میں بیشتر غریب غربات لوگ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے یہاں جس کے لئے فوج اور پولیس عوام کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں جس کو ہر طرف سراہا جارہا ہے دریں اثناء اس سلسلے میں ہندوارہ کے لوگوں نے فوج کے 21آرآر ہندوارہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں ان نامساعد حالات میں لوگوں کی مدد کے لئے آگےآئی اور غریب اور ضروت مندوں لوگوں کی مدد کی ۔۔۔