نہ کیا گیا تو غیر معائنہ عرصہ کیلئے ہڑتال ہو گی / سیول سوسائٹی ممبران
اسپتال میں ورک کلچر کا فقدان ، مریضوں کو کافی مشکلات درپیش ، لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ توجہ دیں
سرینگر/26اگست
سب ضلع اسپتال کپواڑہ میں تعینات طبی و نیم طبی عملے کی جلد از جلد تبدیلی اور نئے عملے کی تعیناتی فوری طور پر نہ کی گئی تو غیر معائنہ عرصہ کیلئے ہڑتال کی جائے گاکی بات کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ کے سیول سوسائٹی ممبران ، ٹریڈرس فیڈریشن اور میونسپل کونسل ممبران کا کہنا تھا کہ کپواڑہ اسپتال میں تعینات اکثر ڈاکٹر ڈیوٹی کے بجائے اپنے ہی نجی کلینکوں پر نظر آتے ہیں ۔ سی این آئی کو کپواڑہ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو کپواڑہ میں سیول سوسائٹی ممبران نے دیگر ذی عزت شہریوں کے ساتھ ایک مشتر کہ پریس کانفرنس کے دوران سب ضلع اسپتال کپواڑہ کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایس ڈی ایچ کپوارہ میں تعینات ڈاکٹروں کے علاو ¿ہ پیرا میڈیکل سٹاف کو جلد سے جلد تبدیل کر کے نئے ملازموں کو تعینات کیا جائے۔ اس موقع پر ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر شوکت مسعودی نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کو دو ہفتے کے اندر اندر یہ جائز مطالبات پورے کرنے ہونگے اگر ایسا نہیں ہوا تو کپوارہ میں ہڑتال ہوسکتی ہے۔ ادھر اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ثنا واللہ خان نے بھی کہا کہ اس ہسپتال کو زبخ خانہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ چند ڈاکٹروں اور چند میڈیکل سٹاف نے اس ہسپتال کو یرغمال بنایا ہے اور اس ہسپتال میں دس دس سالوں سے یہ ملازم تعینات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو انہوں نے بار بار اس ضمن میں آگاہ کرکے مطالبہ کیا کہ اسپتال میں کافی عرصہ سے تعینات ڈاکٹروں کو دوسری جگہ تعینات کرکے وہاں نئے عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ اسپتال میںنظم و نسق ٹھیک ہو سکے اور وہاں مریضوں کو بھی سہولیات دستیاب ہو سکے ۔ انہوںنے کہا کہ آج ایک بار پھر پریس کانفرنس کے ذریعے ہم لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسپتال میں تعینات عملے کو دوسری جگہ تبدیل کرکے وہاں نئے عملے کی تعیناتی عمل میںلائی جائے تاکہ اسپتال کا ورک کلچر بہتر ہو سکے اور ضلع کپواڑہ کے مریضوں کو سرینگر کا رخ علاج کرنے کیلئے نہ جانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مشینری بھی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ اور وہاں ضروری ٹیسٹوں کیلئے مریضوں کو دیگر علاقوں کا رخ کرنا پڑتاہے ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ اسپتال میں تعینات عملے کو جلد از جلد وہاں سے تبدیل نہ کیا گیا اور نئے عملے کی تعیناتی فوری طور پر عمل میںنہ لائی گئی تو غیر معائنہ عرصہ کیلئے احتجاج کیا جائے گا ۔