_ہندواڑہ۔9 اپریل ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندواڑہ نذیر احمر میر نےسب ڑویژن ہندواڑہ کے کئی جگہوں کا دورہ کر کے اشیاء خوردنی،رسوئی گیس اور کئی ضروری سٹاک کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ حکومت خاص کر ضلع انتظامیہ لوگوں کو کسی قسم۔کی تکلیف یا مشکلات نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکار لوگو کو ان کے دہلیز پر ہر قسم کا سٹاک پہنچا رہا ہے جس میں کھانے پہنے کے چیزوں کے علاوہ مختلف ضروریات زندگی بھی شامل ہے۔۔انہوں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہآنریئبل ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کر کے سفید ے کے درختوں کی کٹائی کا کام تیں دن میں مکمل کرے تاکہ آنے والے دنوں میں ان درختوں سے نکلنے والی روئی سے لوگوں کو پریشانی نہ اٹھانا پڑے اور جو اس وقت یہ وباء کروانا وائرس کے نام سے چل رہا ہے اس کو ختم۔کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آنریئبل ہائی کورٹ کے آرڈر پر عمل پیرا نہیں ہونگے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔موصوف نے لوگوں کو گھر میں رہنے کی اپیل کی اور اپنے ارد گرد صاف صفائی کا خیال رکھنے اور ہاتھ صابن سے دھو نے کے لئے کہا تاکہ ہم جو لڑائی کو رونا وائرس سے لڑ رہے ہیں اس کو ہرانے میں کامیاب ہو جائیں۔انہوں نے لوگوں کو سرکار کی طرف سے جاری احکامات پر عمل کرنے پر زور ریا تاکہ ہم اس مرض سے آزاد ہو سکیں