محکمہ جنگلات ڈیوژن کامراج کے جنگلات میں شدت سے آتش زدگی کا سلسلہ جاری۔

لاکھوں روپے مالیت کے سرسبز درختان خاکستر۔

کپواڑہ 09اکتوبر//بٹ مظفر

سرحدی ضلع کپواڑہ کے علاقہ لولاب کے رینج نارتھ لولاب، سوتھ لولاب اور رینج کپواڑہ میں آگ آتش زدگی کے دوران اب تک لاکھوں روپئے مالیت کی عمارتی لکڑی خاکستر محکمہ جنگلات ڈیوژن کامراج خواب خرگوش میں ۔باوثوق زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات ڈیوزن کامراج کے رینج نارتھ لولاب کے کمپارٹمنٹ نمبر96،کپواڈہ رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر125اور سوتھ لولاب کے کمپانمٹ نمبر 67،68،70میں چند روز سے آگ لگی ہوئی ہے تاہم آگ پھیلتے ہوئے کافی رقبہ تک پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کے سرسبز درختان خاکستر ہوچکے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے ملازمین انفرادی طور پر اگر چہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاہم مزکورہ جنگلات اہلکاران عوام سے مدد حاصل کرنے میں اب تک ناکام ہوچکے ہیں اس بارے میں مقامی لوگوں سے جب نماینده نے جواب طلب کیا کہ وہ اپنے قومی سرمایہ کو بچانے کیلئے محکمہ جنگلات کو تعاون کیوں فراہم نہیں کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ انکو محکمہ جنگلات جنگل سے بالن لانے پر بھی کیس درج کراتے ہیں تو کس حق سے وہ محکمہ جنگلات کو اپنا تعاون فراہم کریں گے انہوں نے مزید بتایا عوام کو حق جنگل حاصل ہوتا تھا اور اسی بنا پر عوام کو سرسبز جنگلات کی حفاظت کا بھی حق بنتا تھا تاہم محکمہ جنگلات کے ملازمین نے حق جنگل سے عوام کو محروم کر کے رکھا ہے اور حفاظت بھی محکمہ جنگلات کو ہی کرنی ہوگی اس بارے میں جب نماینده نے محکمہ جنگلات کے ملازمین سے بات کی تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کو جنگل سے کسی قسم کا بالن وغیرہ لیجانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام انکو جنگل میں آگ بجانے میں کسی قسم کا تعاون نہیں رے رہے ہیں

  اس حوالے سے نماٸیندے نے DFO کامراج سے رابطہ کیا مگر رابطہ نہ ہوسکا موباٸیل نیٹ ورک سے باہر تھا تاہم رینج آفیسر کپواڑہ اور بلاک فارشٹر ورنو ساوتھ لولاب وبلاک فارشٹر چیرکوٹ نارتھ لولاب  سے رابطہ کیاانہونے بتایا ہے کہ بڑی مشکلی سے  رات دن محنت کرکے آگ پر قابو پایاکیونکہ اعملہ اسٹاف بے بس ہوتا انکے پاس ایسا کوٸ زراٸع آلات موجود نہیں جس سے یہ لوگ آگ پر جلدی کنٹرول کرسکتے ہیں آگ لگنیے کے دوران عملہ جنگلات ہو یا فارشٹ پروفيسر ٹیکشن دونوں کو اسمیں مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے

Exit mobile version