مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ ، حکام سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
زانگلی کپوارہ میں پبلک پارک کی خستہ حالی مقامی لوگوں کیلئے باعث پریشانی ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے ا س ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زانگلی کپوارہ میں قائم عوامی پارک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ اس میںبیٹھ جانا انتہائی مشکل ہے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ سیاحت پر الزام عائد کیا کہ پارک کی شان بحال کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائیںگئے ہیں۔ نمائندے کے ماطبق یہ پارک ضلع ہیڈ کواٹر سے صرف ایک سے دو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مقمی نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس پارک کی طرف توجہ دیں تاکہ دور دور سے جو لوگ اس پارک میں آ تے ہے ان کیلئے خاطر خواہ انتظام ہو ۔ ادھر اس پارک میں اگر چہ بیت الخلاموجود ہے تاہم وہ کسی کام کے نہیں۔اور وہ بھی خستہ حالت میں ہے اور اس پارک میں کوڈ دانے کا کہیں نام نشان تک نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ پارک کی شان بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیںجائے تاکہ انہیںپریشانیوں کا سامنا نہ ہو۔