طارق راتھر
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر کاریکرتا جاوید احمد قریشی نے پیرکو مقدس تہوار رکھشا بندھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ جاوید قریشی نے انوکھے انداز میں اپنی پریوار کے ساتھ 30آر آر فوجی کیمپ لنگیٹ میں ((سینا ))فوج کے جوانوں کے ساتھ یہ تہوار منایا اس موقع پرجاوید قریشی کی اہلیہ عاشئہ قریشی نے سی او لنگیٹ اتل گپتا اور دیگر فوجی جوانوں کو راکھی باندھی جس دوران اتل گھپتا نے مسرت کا اظہار کرکے کہا یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ اس طرح ہمیں ایک مسلم بہن نے راکھی باندھی ۔بعد ازاں جاوید قریشی نے اپنی اہلیہ عاشئہ قریشی کے ہمراہ ایس پی آفس جاکر اس تہوار کے موقع پر جاوید قریشی کی اہلیہ عاشئہ قریشی نے اپنے ہاتھوں سے ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکروتی کی کلائی میں راکھی باندھ کر انہیں مبارکباد دی۔
واضع رہے ملک بھر میں آج رکھشا بندھن کا تہواردھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جس دوران بی جے پی کے لیڈر جاوید قریشی نے مبارکباد دیکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک کے تمام لوگوں کو رکھشا بندھن کے مقدس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کی۔قریشی نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فوج کے ساتھ یہ تہوار منایا۔قریشی نے کہاکیونکہ فوج باڈروں پر لڑرہی ہے اپنے گھر بار چھوڑ کر باڈوں پر ہماری رکشا کے لئے تعینات رہتے ہیں جب ہماری فوج باڈروں پر تعینات ہے حفاظت کررہے ہیں تب ہم اور ہمارا ملک محفوظ ہے انہوں نے کہا آج پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ ہماری عورتوں نے فوج کے ساتھ یہ رکھشا بندھن تہوار منایا اور ثابت کرکے دکھایا کہ ہم فوج کے ساتھ ہے اور فوج ہماری ساتھ ہماری حفاظت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا میں اپنے آپ پر فخر کرتا ہوں اپنے آپ کو خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں کہ مجھے موقع ملا یہ تہوار منانے کا انہوں نے کہا فوج نے کئی کارنامے انجام دئے جس پر ہم
فوج کو سلام کرتے ہیں۔