مایوس ہونے کی نہیں بلکہ محنت کرنے کی ضرورت / عروصہ پرویز
بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں شعبہ سائنس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عروصہ پرویز نے کامیابی والدین اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے بتایا کہ کسی کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ صر ف محنت کرنی ہے
12ویں جماعت کے امتحانی نتائج میں 499نمبرات حاصل کرنے پر سرینگر کی 90فٹ الاہی باغ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنے نمبرات حاصل کر وں گی تاہم امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد نمبرات دیکھ کر کافی حیران ہوئی ان کا کہنا تھا کہ میں نے محنت کی اور نتائج سب کے سامنے ہیں
انہوںنے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی پوزیشنوں پر لڑکیاں ہی قابض ہے تاہم اچھا ہوتا اگر لڑکے بھی شامل ہوتے
عروصہ پرویز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لڑکیاں اور لڑکے محنت کرکے امتیازی پوزیشن حاصل کریں انہوں نے کہا کہ استاد سے امتحانی نتائج سن کر آنکھو ں سے آنسو ں چھلک گئے