فیضان قریشی
کپوارہ: کلچرل ٹرسٹ کپوارہ کے زیر اہتمام بڈنمبل کے ایک خوبصورت علاقے نارڈ دجی کپوارہ میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں وادی کے معروف شعرا اور قلمکاروں نے حصہ لیا ۔
تقریب کا آغاز مشاعرے سے ہوا جس میں ضلع کپوارہ کے کہنہ مشق شعرا نے شرکت کی۔
مشاعرے کی صدارت کلچرل ٹرسٹ کپوارہ کے صدر میر دردپوری نے کی ۔
شعرا کے علاوہ وہاں سامعین کی ایک اچھی تعداد موجود رہی جنہوں نے قلمکاروں کو سراہا ۔
اس پروگرام کی نظامت ناصر مسرور نے انجام دی
اس تقریب میں
, میر دردپوری،محمد یوسف مشہور ،ایوب دلبر, بشیر طاہر,بشیر منگوالپوری,مقبول فاٸق, غلام محمد آزاد, عبدالغنی نادم,مشتاق ماوری, ذوالفقار علی ساگر,پدر لیلی,بشیر تابش اور ناصر مسرور نے حصہ لیا۔