اشرف چراغ
کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وترکھنی درگمولہ میں قائم مندرازخودخستہ ہونے کی بناپر گر گیا ہے اور اس میں کسی کاہاتھ نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کو مذہبی رنگت نہ دی جائے۔اس دوان مقامی مسلم برادری نے سوشل میڈیا پراس مندر کو شرپسندوں کی طرف سے نقصان پہنچانے کی افواہوں پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے پنڈت برداری سے اپیل کی کہ اس کو مذہبی رنگت نہ دیں اور روایتی بھائی چارے کو دیکھ کر اس مندر کی مرمت کرنے کے اقدامات اٹھائیں جائیں اور یہا ں کی مسلم برادری اس میں کشمیر پنڈت برا دری کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرے گی ۔