طارق راتھر
کپوارہ میں ضلع پولیس کی طرف سے آ ج کوروناوایرس سے بچنے کے لیے ایک جانکاری ریلی نکالی گی جس کی صدارت ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے کی ان کے ہمراہ اے ایس پی ۔ اورڈی ایس پی مدثر احمد ترمبو بھی تھے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد ہمیں اپنے سماج کو بچانا ہےانہوں نے کہا ہمیں اس لڑائی کو مل جل کر لڑنا ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے اقدامات کا پالن کرے اور لاک سماجی دوریاں بنائے رکھیں تاکہ اس کورونا بیمار پر روک ہوسکے۔انہوں نے کہا جو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرے اور اس پر عمل در امدنہ کرے اس کے ساتھ سختی سے نپٹا جائےگا لوگ ماسک کے بغیر گھر سے نانکلے سماجی دوریاں بنائے رکھے اور لاک ڈوان کا پالن کرے اور جو بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اس پر باری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں اپیل کی گھروں میں رہے حفاظت سے رہے انہوں نے ان ملازمین ان پولیس جوانوں کو سیلوٹ کیا جنہوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر اس کورنا وبا میں اپنی ڈیوٹیاں بخوبی انجام دی چاہئے ڈاکٹرصاحبان ہو پولیس اہلکار ہو میڈیا سے وابستہ افراد ہو یا دیگر ادراہ جات جہنوں نے بھی اس لاک ڈوان کے دوران اپنی فرائض انجام دے انہیں ایس ایس پی کپوارہ نے سلام پیش کیا۔انہوں نے خصوصاپولیس اہلکاران جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر رات دن اس وبا میں اپنی ڈیوٹی انجام دی اور اپنی ڈیوٹی نبھاتے نظر آرہے ہیں ۔۔