فیضان قریشی
دارالعلوم دودھوان کپوارہ میں جموں و کشمیر ایڈس کنٹرول سوساٸٹی کی طرف سے کرونا واٸرس کے حوالے سے ایک بیداری مہم پروگرام منعقد کیا گیا۔
جسمیں ضلع بر سے آٸے ہوٸے مقتدر علماٸے کرام اور ا حضرات نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آ غاز تلاوت قران پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔
پرگرام میں مولانا محمد اقبال قاسمی مہتمیم دارالعلوم دودھوان کپوارہ،مولانا عبدالعزیز قریشی ناظم مرکزی دارالعلوم دودھوان کپوارہ،ڈاکٹر امتیاز احمد خان اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ایڈس کنٹرول سوساٸٹی اور ڈاکڑر محمد رمضان وانی (ڈی ٹی او کپوارہ )نے خطاب فرمایا جنہوں نے کرونا واٸرس کو خطرناک بیماری قرار دیتے ہوٸے محکمہ صحت کیطرف سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔
پرگرام میں علماٸے کرام اور ایمہ مساجد پر زور دیا گیا کہ وہ متعلقہ علاقہجات میں عوامناس کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلے میں آگاہ کرے تاکہ تیزی سے پھیل رہے کرونا واٸرس پر قابو پایا جا سکے۔
پروگرام کی نظامت مفتی بشیر احمد قاسمی مدرس مرکزی دارالعلوم دودھوان نے انجام دی۔
پرگرام کے آخر پر دارالعلوم دودھوان کے مہتمیم مولانا محمد اقبال قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کرونا کی عالمی آفت سے خلاصی کی دعا کی۔










