کپوارہ: سیرت کوئز ہایہامہ کی تقسیمِ اَسناد و انعامات کی تقریب مسجد عمر ہلمت پورہ میں منعقد ہوئی جس میں رابطہ مدارس کپوارہ کے ضلعی صدر مولانا عبدالعزیز قریشی، قاری محمد حسین دانش، مفتی شفیق الرحمان اور نظمائے مدارس ہایہامہ مولانا عبدالاحد قاسمی، مفتی فرید احمد قاسمی اور مولانا جاوید احمد مظاہری نے خطاب کرتے ہوئے سیرت کی اہمیت اور سکولوں میں زیر تعلیم طلاب و طالبات کے لئے اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالی۔
مذکورہ کوئز کا انعقاد علاقہ ہایہامہ کے مدارس اسلامیہ کی طرف سے سکولوں میں زیر تعلیم نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے طلاب و طالبات کے لئے کیا گیا تھا۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر رشید فاتح قاسمی نے انجام دیے جب کہ کوئز کے مقاصد اور طریقہ کار پر ڈاکٹر غیاث الاسلام قاسمی نے روشنی ڈالی۔
اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء اور امتیازی نمبرات سے کوئز کو کولفائی کرنے والے طالب علموں میں انعامات و اسناد کی تقسیم کے بعد تقریب کے صدر محترم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔