نیوز ڈیسکسرینگر//شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سنیچر کو جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں3 سی آر پی ایف اہلکارہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ پارٹی کو نورباغ میں احد بب کراسنگ کے نزدیک حملے کا نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں5 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو نزدیکی سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں 2 زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو مردہ قرار دیا گیا۔بعد ازاں مزید ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔خبر رساں ایجنسی نے جموں کشمیرپولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا” جنگجوﺅں کے اس حملے میں تین سی آر ایف اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے“۔انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں نے فورسز کی ایک گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا۔حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔