دودھوان کپوارہ میں گیس صارفین کو مشکلات کا سامنا,متعلقہ حکام تماشائی
فیضان قریشی
کپواڑہ: اگر چہ کپوارہ ٹاون میں متعلقہ محکمہے نے کئی روز قبل سڈکوں سے برف ہٹایا ہے, لیکن ستم ظریفی یہ ہے کپوارہ ٹاون کے کئی وارڑوں میں ابھی تک گیس کی ہوم ڈیلیوری نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. سماجی کارکن شاہد کرمانی نے نمائدے کو بتایا کہ اگر چہ ہم نے کئی مرتبہ یہ بات متعلقہ اجنسیوں کی نوٹس میں لایا لیکن وہ برف کا بہانا بناتے ہے جو صحح نہیں ہے کیونکہ برف تو یہاں کئی روز قبل ہٹایا گیا ہے. لوگوں نے کہا اگر چہ باقی گاڈیوں کی نقل حرکت آسانی سے ہو رہی ہے تو ایجنسی کی گاڈیوں کو چلنے میں کا دقعت ہے.لوگوں نے اب متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسلے کا جلد از جلد نوٹس لے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے. اس حوالے سے آبشار گیس ایجنسی کے پراپرائٹر اڈوکیٹ خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ ہماری اجنسی کی کوشش رہتی ہے کہ ہر جگہ یہ سہولیات بہم رکھے لیکن سپلائ کم ہونے کی وجہ سے یہ کچھ جگہوں پر ہو رہا ہوگا اور سپلائ کا مسلہ حل ہونے کے ساتھ ہی ان کی مشکلات کا بھی ازالہ ہوجائے گا.