شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں لوگ سخت پریشان ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اگر محکمہ بجلی نے کٹوتی شیڈول جاری کیا ہے تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہورہا ہے ۔ بجلی کی آواجاہی سے شہرو دیہی آبادی ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں ۔ لوگوںنے محکمہ کے اعلیٰ زمہ داروں اور ایل جی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے بجلی کی معقول فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر میں دن بھر بجلی کی آواجاہی جاری رہتی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تاجر وں و صنعت کاروںکو بھی شدید دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اب لوگوں کی زبان پر دن بھر یہی الفاظ ہوتے ہیں ”پاور آو پاور گو“اور ان الفاظ کا ورد کرتے کرتے صبح سے شام ہوجاتی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ بجلی کی کٹوتی شیڈول اگرچہ محکمہ نے جاری کیا ہے لیکن اس پر خود ہی محکمہ عمل نہیں کررہا بلکہ اپنی من مانی طریقے سے ہر آدھے گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کےلئے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔شہر سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع کے لوگوں خاص کر دیہی علاقوں کے لوگوںنے بھی شکایت کی ہے کہ دیہی علاقوں میں بجلی برائے نام ہے ۔لوگوںنے کہاکہ صبح ہمیں بجلی کا دیدار کرایاجاتا ہے تو پھر دن بھر اس کی شکل بھی نہیں دکھائی جاتی ۔ لوگوںنے کہا کہ ابھی نہ تو برف باری اس قدر ہوئی ہے کہ بجلی کا نظام متاثر ہوتا اور ناہی اس کوئی اور وجہ سے تاہم اس کے باوجود بھی دیہی آبادی کو برقی رو سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ گزشتہ برس بھی اگرچہ بجلی کا نظام درہم برہم رہا لیکن اس قدر بجلی کٹوتی نہیں تھی ۔ صارفین نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ کافی تنگ آچکے ہیں ۔
”پاور آو پاور گو“دن بھر لوگوں کی زبان پر برقی رو کی بار بار کٹوتی کی وجہ سے شہری ودیہات کے لوگ پریشان

- Categories: Kashmir, State, Technology, Urdu
Related Content
DC Kupwara Reviews Progress under HADP/JKCIP and Functioning of Kisan Khidmat Ghars
By
Kupwara Times Web Desk
September 18, 2026
13th UT Level Tennikoit Championship started in Srinagar J&K.
By
Kupwara Times Web Desk
September 12, 2026
Kupwara Police Holds Thana Diwas Programmes Across Kralpora, Keran & Machil to Strengthen Police-Public Engagement.
By
Kupwara Times Web Desk
September 10, 2026
Shelter House Missing in Kupwara: Injured Horse Treated, But Where Will It Go at Night?
By
Pir Azhar
September 10, 2026
Congress (RGPRS) Intensifies Sangathan Srijan Abhiyan in Doda & Kishtwar
By
Kupwara Times Web Desk
September 9, 2026