والد کی وفات کےبعد نیشنل کانفرنس کی طرف سے راجہ شارخ ناصر خان تحصیل صدر کیرن مقرر۔
کپواڑہ 04 نومبر//
شمالی کپواڑہ کے حد متارکہ پر واقع تحصیل کیرن میں سابقہ ایم ایل سی راجہ ناصر خان کی وفات کے بعد اب نیشنل کانفرنس نے انکے فرزند راجہ شارخ ناصر خان کو تحصیل کیرن کیلئے نیشنل کانفرنس کا تحصیل صدر منتخب کیا جس پر علاقہ کیرن کے لوگوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جبکہ تحصیل کیرن سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے کئ سینر ورکران جن میں مظفرخان،شیراز جو, چودھری سیف الدین کھٹانہ، سرپنچ حلقہ کیرن انیسہ بٹ، سرپنچ حلقہ منڈیاں عبدالحمید لون، ڈپٹی سرپنچ پیر محمد مجلون، ڈپٹی سرپنچ تسلیم خان اور کئ اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ شارخ خان کو تحصل کیرن کا تحصیل صدر منتخب ہونے پر انکو مبارکباد پیش کی







Discussion about this post