سفری تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے احتراز کرنے پر زور
جموں//جسمانی دوری کی روایت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،جو حکومت کے ترجمان بھی ہیں ،نے آج سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارموں کو استعمال کرنے والے میڈیا افراد کے ساتھ بات چیت کی۔اُنہوں نے ٹیلی فون کے ذریعے سے میڈیا برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے کووڈ ۔19کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومت کی کاوشوں کے تعلق سے اُن کے سوالات کے جوابات دئیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی سفری تفصیلات پیش کرنے کیلئے آگے آئیں تاکہ اس وبا کے پھیلنے کے عمل پر روک لگائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں وکمشیر کے اندر بھی اس میں شدت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’ہماری ٹیمیں متواتر اور شدت کے ساتھ ایسے لوگوں کو تلاش کرکے اُن کے ساتھ رابطہ کررہی ہے ۔اس سے کچھ گرانی بھی گزرسکتی ہے ، جس کے لئے ہمیں عوام کی حمایت اور تعاون درکار ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’متاثرین سے ملنے والوں کو تلاش کرنے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ مزید تفسیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ دیکھا کہ کشمیر میں 11مثبت کیس ایک مذہبی اجتماع میں رہے ہیں، جبکہ مزید 6معاملے ایسے ہیں جو سعودی عرب کے سفر سے لوٹے ہیں۔ ہمیں یہ اطلاعات بھی مل رہی ہے کہ ایک مثبت کیس میں دوبئی کی اپنی سفری روداد پوشیدہ رکھی تھی۔ یہ اُنکے کنبے ، برادری اور سارے یو ٹی کے لئے تنہائی خطرناک ہیں۔‘‘اس لئے عوام سے اپیل ک یجاتی ہے کہ اپنی سفری تفصیلات پوشیدہ نہ رکھیں۔کافی تعداد میں ذرائع ابلاغ کے افراد نے یوٹی حکومت کی طرف سے اُن اقدامات اور کوششوں کے بارے میں سوالات پوچھے جو حکومت کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال نمٹنے اور اس کی روکتھام کو یقینی بنانے کے لئے کر رہی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے ان کا تفصیل سے جواب دیا۔دریں اثنا ذرائع ا بلاغ کے افراد نے جسمانی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے تمام تر جانکاری مہیا کرانے کے لئے حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔روہت کنسل نے ذرائع ابلاغ کے افراد اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیادوں پر دی جارہی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں اور کسی بھی سوال کے صورت میں وہ براہِ راست اُن افسروں کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں جو یوٹی میں کورونا وائرس کو قابو کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔