اشرف چراغ۔

کپوارہ // بی جی پی کپوارہ کے لیڈران سینگڈون وراسن گئے جہاں دو روز قبل 4 افراد کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے سے لقمہ اجل بم گئے ۔ضلع صدر مہلا مورچہ شکیلہ اختر ،ضلع صدر محمد شفیع میر کی سر براہی میں پارٹی کاکنوں کا ایک وفد سینگڈون وارسن پہنچ گئے اور غم ذدہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔دونوں لیڈران نے اسے ایک عظیم سانحہ قرار دیا اور لوحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر لوگوں نے بی جی پی لیڈران سے کہا کہ وہ ہر بنیادی سہولیات بالخصوص پینے کے پانی سے محروم ہیں اور آج 4 افراد کی موت کا سبب بھی پانی کی عدم دستیابی ہی بنی کیونکہ اس علاقہ میں واٹر سپلائی سکیم نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنے مکانوں کے صحنوں میں کنویں بنائے اور یہ ہی کنویں ان کے لئے موت کے کنویں ثابت ہو رہے ہیں ۔انہوں نے لیڈران سے کہا کہ اس علاقہ میں بہتر سڑک رابطہ اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے ۔شکیلہ اختر اور میر محمد شفیع نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے بنیادی مسائل اعلیٰ قیادت کی نوٹس میں لائیں گے تاکہ ان کا سد باب کیا جائے گا جبکہ ضلع انتظامیہ کی توجہ بھی یہاں کے بنیادی مسائل کی طرف مرکوز کرائیں گے ۔

You May Also Like