جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں سنیچروار کے بعد دوپہر اس وقت قیامت صغری کے مناظر دیکھنے کو ملیں جب کچھ ہی دنوں بعد دلہن بننے والی دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئیں ۔ علاقے میں دوشیزہ کے موت کی خبر پھیلتے ہی ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سمیہ قادر دختر غلام قادر ڈار ساکنہ آستان پورہ رہمو نامی دوشیزہ بعد دوپہر اچانک گھر میں بے ہوش ہوئی جس کے بعد اگرچہ اسکو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ نمائندے کے مطابق مذکورہ دوشیزہ اور اس کا بھائی 16اور 17نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے اور اس سلسلے میں دن کو کچھ ضروری چیزوں کی خریداری کے بعد جونہی دوشیزہ واپس گھر پہنچ گئی تو اچانک اسکی حرکت قلب بند ہوئی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں ۔ ادھر جونہی دوشیزہ کے موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ نمائندے کے مطابق موت کی خبر سنتے ہی علاقے کی فضا سوگوار ہوئی اور ہر انکھ نم اور ہر دل رنجیدہ ہو گیا ۔ ادھر دوشیزہ کے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوتے رہمو پبلک انٹرسنٹ یوتھ کلب نے غم زدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی ۔ خیال رہے کہ مرحومہ کا بھائی رئیس احمد ڈار جو کہ رہمو پبلک انٹرسنٹ کا ممبر ہے اور قلب کے چیرمین نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ہے ۔
کچھ دنوں بعد دلہن بنانے والی دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل

Related Content
13th UT Level Tennikoit Championship started in Srinagar J&K.
By
Kupwara Times Web Desk
September 12, 2026
Kupwara Police Holds Thana Diwas Programmes Across Kralpora, Keran & Machil to Strengthen Police-Public Engagement.
By
Kupwara Times Web Desk
September 10, 2026
Shelter House Missing in Kupwara: Injured Horse Treated, But Where Will It Go at Night?
By
Pir Azhar
September 10, 2026
Handwara Police busted a terror module run by ex-terrorist operating in Hybrid Mode
By
Kupwara Times Web Desk
September 9, 2026
DDC Kupwara Reviews Implementation of UT Capex, CSS and Developmental Programmes at GMC Handwara
By
Kupwara Times Web Desk
September 9, 2026