دہائی کا پہلا مکمل سورج گرہن اتوار یعنی21جون کو ہوگا اور یہ رِنگ آف فائر کی طرح نظر آئے گا۔پلینیٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) کے ڈائریکٹر این سری رگھنندن کمار کے مطابق جب سورج اور چاند ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں تو مکمل سورج گرہن ہوتا ہے لیکن چاند کا سائز نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج چمکتی ہوئی انگوٹھی کی طرح لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مکمل سورج گرہن صرف شمالی ہندوستان میں کچھ جگہوں پر دیکھا جائے گا ، جبکہ یہ جزوی طور پر ملک کے دیگر حصوں میں بھی دیکھا جائے گا۔صبح 9.56سے شام 14.29 بجے تک ہندوستان میں مختلف مقامات پر مختلف وقتوں پر سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ بیشتر مقامات پر جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔