کرناہ کی معمر خاتون سادھنا ٹاپ خونی نالہ کے مقام پر ٹھنڈ سے ازجاں

زبیر احمد

کرناہ// ٹیٹوال کی ایک معمر حاتون کرناہ کپواڑہ شاہرہ سادھنا ٹاپ پر خونی نالہ کے نذدیک ٹھنڈ کی وجہ سے ازجاں ہو گئی اطلاعات کے مطابق 75 سالہ تاجہ بیگم زوجہ عبدالقیوم خواجہ ساکنہ ٹیٹوال سرینگر سے اپنے آبائی گھر ٹیٹوال سومو گاڑی میں سفر کر رہی تھی اس دوران  کرناہ کپواڑہ شاہرہ پر تازہ بھاری برف باری ہونے کی وجہ سے گاڑیوں خونی نالہ سے آگے نہ جا سکی اور تاجہ بیگم سمیت 55  مسافروں نے پیدل سفر کرنا شروع کیا 75 سالہ تاجہ بیگم  تھوڑی ہی پیدل چلنے کے بعد حونی نالہ کے نذدیک دم تھوڑ بیٹھی اور 54 مسافروں کو فوج اور پولیس نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سادھنا ٹاپ پوسٹ پر پہنچھا دیا  یاد رہے پچھلے سال 5 جنوری کو ہی 11 افراد سادھنا ٹاپ پر برفانی تودے کی زد میں آکر زندہ دفن ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here