کرناہ میں ڈاکٹر جہانگیر دانش نے سیاسی جلسہ منعقد کیا,لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

زبیر احمد

کرناہ دسمبر 30:- سیاسی میدان میں آنے کا باضابطہ اعلان کرنے کے کچھ روز ہی بعد اتوار کو کرناہ میں پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر دانش نے ایک بڑے سیاسی جلسے کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اسمبلی انتخابات 2019 کے لئے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں اور میٹگیں بڑے زوروں شوروں پر ہیں کرناہ اسمبلی حلقہ سے 2019 اسمبلی انتخاب لڑنے کے لئے ڈاکٹر جہانگیر دانش نے کچھ روز قبل ہی اعلان کیا تھا اس دوران اتوار کو ایک بڑے سیاسی جلسے کا بھی انعقاد کیا جس مرد و زن کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ڈاکٹر جہانگیر دانش نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے مجبور کیا سیاست میں آنے کے لئے انہوں نے کہا کہ میں نے علاقہ کرناہ کے لوگوں کی افلاس,نوجوانوں کے چہرے پر مایوسی کو دیکھ کر اور ان محرومیوں کو دور کرنے کے لئے لوگوں کی خدمت کا بھیڑا اٹھانے کا فیصلہ کیا ڈاکٹر دانش نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں چاہے لوگ مجھے اسمبلی میں جانے کا اختیار دیں یا نہ دیں میں لوگوں کی خدمت کرتا آیا ہوں اور کرتا رہوں گا ڈاکٹر جہانگیر دانش نے اس سے قبل اسمبلی ممران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کرناہ اسمبلی حلقے سے جس بھی سیاسی لیڈر کو کرناہی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت دے کر اسمبلی میں بھیجا اس نے صرف وعدے ہی کئے مگر کبھی وعدے وفا نہ ہوئے ڈاکٹر  دانش نے کہا کہ ابھی علاقہ کرناہ کو ترقی کے نقشہ پر ہی نہیں لایا ہے انہوں نے کہا کہ میرا مقصد علاقے کو تعلیمی اور سیاحتی نقشہ پر لانا ترقی کی راہ پر گامزان کرنا اور لوگوں کے چہرے پر خوشیاں لانا ہے انہوں نے لوگوں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ووٹ کی طاقت دے کر اپنے حوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here