گورمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں پروقار سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

                                                   فیضان قریشی 

مورخہ ٢٠ نومبر باٸز ڈگری کالج بارہمولہ میں ایک سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلبا اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نی شرکت کی۔
کانفرنس کا انعقاد کلام الٰہی سے کیا گیا اور اس کے بعد کوٸز مقابلے کالج کے طلبا کے درمیان ہوا جس کی نظامت پرفیسر مشتاق انجم صاحب نے انجام دی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی پرفیسر عبدلحمید نعیمی تھے جن کا استقبال اور خیر مقدم پروفیسر رحمت شاہ صاحب نے کیا ۔

مہمان خصوصی پرفیسر عبدلحمید نعیمی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰی کسی خاص قوم، قبیلے، نسل یا عقیدے کے پیروکاروں ہی کے لئے نہیں، بلکہ تمام انسانیت اور تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور نبی (ص) کا پیغام امن، سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔
اس کے بعد کوٸز مقابلے میں یاور بشیر اور ندیم نبی کو پہلی،سایمہ افضل اور شاہد فیاض کو دوسری،فیضان منظور اور سجاد احمد بٹ کو کو تیسری پوزیشن سے نوازا گیا۔
محفل کے اختتام پر ڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی صاحب نے اپنے روایتی انداز میں سامعن اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here