کپواڑہ 15نومبر
پیرزادہ الرشید
کپواڑہ کرناہ روڈ پر ٹرافک بحال موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر چوبل کرناہ سڑک آمد رفت کے قابل بنایا عوام نے انتظامیہ کی کار کردگی کی کافی سراہانہ کی تفصیلات کےمطابق وادی میں چند روز سے ہورہی بارشوں اور بر ف باری سے کئ بلائ علاقہ جات کے زمینی رابطے منقطع ہو چکے تھے تاہم ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے قابل دید کاروائی انجام دیکر انتظامیہ کو متحرک کر کے چوبل کرناہ روڑ پر گاڑیوں کی آمد رفت بحال کروائ جبکہ مزکورہ روڑ کو قابل آمد رفت بنانے میں تحصیلدار کرالپورہ محمد گلزار میر اور ایس ایچ اوہ کرالپورہ وسیم احمد بڈو کی بے پناہ محنت کے باعث ہنگامی بنیادوں پر قابل آمد رفت بنایا گیا جبکہ دیگر علاقہ جات جیسے کیرن، بڈھنمبل سڑکوں پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور بہت کم عرصہ میں ٹرافک کی آمد رفت بحال ہونے کی امید ہے اس سلسلے میں تحصیل کرناہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر، تحصیلدار کرالپورہ اور ایس ایچ اوہ کرالپورہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی فوری توجہ سے انہیں راحت ملی اور آیندہ بھی امید قوی ہے کہ انتظامیہ ہر وقت عوام کو انکے مشکلاتوں کا اژالہ کرنے کیلئے کمر بستہ کھڑی ہوگئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ انتظامیہ کی اس کارکردگی کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here