سری نگر، 18 ستمبر
پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چین یا پاکستان سے نہیں بلکہ ٹی وی نیوز چینلوں سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو دس چین اور بیس پاکستان اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں جتنا ایک نیوز چینل صرف دس منٹوں میں پہنچا سکتی ہے۔
موصوف نے ایک مصنفہ تولین سنگھ کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘ہم بیرونی جارحیت، خطرات و جنگ کی باتیں کرتے ہیں۔
Discussion about this post