کپوارہ۔کپوارہ عدالت نے ضلع انتظامیہ کو احکامات صادر کٸے ہیں کہ مہلک مرض کرونا واٸرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لٸے فرنٹ لاٸن پر لڑنے والے ملازمین کو حفاظتی سامان فراہم کیا جاہیں
واضع رہے ٢ جون کو کپوارہ عدالت میں نوجوان ایڈوکیٹ میر منصور نے ایک درخواست داٸر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کپوارہ میں میں کرونا مریضوں میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر جو اس مرض کو ہرانے کے لٸے پیش پٕش ہے ان کو حفاظتی سامان فراہم کیا جاٸے۔
میر منصور نے فرنٹ لاٸن پر لڑنے والے ملازمین کو حفاظتی کٹس کے علاوہ ماسک ،گلوز اور دیگر سامان فراہم کرنے کے لئے عدالت میں درخواست داٸر کی تھی۔
واضع رہے میر منصور نے اس سے پہلے بھی عدالت میں درخواستیں سے داٸر کی تھی اور ضلع کپوارہ کے کٸی مسلوں کو اجاگر کیا ۔
کپوارہ کے لوگوں نے میر منسور کے اس اقدام کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مسلوں کو مستقبل میں بھی اجاگر کیا جاٸےگا تاکہ سرحدی ضلع کے لوگوں کو آٸندہ راحت مل سکے اور ان کی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ہو سکے۔