کپواڈہ میں نارتھ کشمیر آف روڈ کلب کی طرف روڈ شو کا انعقاد کیا گیا
شمالی ضلع کپواڑہ میں نارتھ کشمیر آف روڈ کلب کی طرف سے کپواڑہ سے لیکر ٹیٹوال کرناہ تک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نارتھ کشمیر آف روڈ کلب کی طرف سے کپواڑہ سے کرناہ ٹیٹوال تک روڈ شو کا انعقاد ہوا۔اس شو کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نارتھ کشمیر آف روڈ کلب کے پٹران عرفان احمد شاہ اور ارشد سلیمان نےنوجوان کی ایک ریلی جوکہ بلٹ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور چند سکارپیو گاڑیوں میں سوار تھے کو ہری جنڈی دکھا کر صبح دس بجے کپواڑہ سے روانہ کیا ۔اس دوران ریلی کو بڑے احتیاط سے چوکیبل پہنچایا گیا جہاں پر فوج نے مذکورہ ریلی میں حصہ لینے والے افراد کا والہانہ استقبال کیا جس کے بعد ریلی کو احسن طور پر ٹیٹوال لیجایا گیا جہاں پر مزکورہ ریلی کیلئے رات کے قیام کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس دوران نارتھ کشمیر آف روڈ کلب کے پیٹران عرفان احمد اور ارشد سلیمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایک روڈ شو کیا تھا جو کہ کپواڑہ سے کیرن کیلئے کیا گیا تھا۔تاہم آج جو روڈ ریلی انہوں نے منائی اسکو کپواڑہ سے شروع کیا اور ٹیٹوال تک اختتام کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان پروگرامات کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو نشیلی ادویات سے بچاکر ایک خوش حال زندگی فراہم کرنا ہے اور نوجوانوں کو برے عادات سے آزاد کر کے بن کی اصل حقائق تک پہنچانا ہے۔اس دوران انہوں نے بتایا کی ایسے پروگرامات سے نوجوانوں کو زندگی کی لطیف اندوز حقائق سے روشناس کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو ہر برائی سے پاک کیا جاسکتا ہے۔اس دوران انہوں نے والدین کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو جان لیوا عادات سے باز رکھیں اور انکو زندگی کی اصل حقائق سے روشناس کریں علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں بھی نشیلی ادویات استعمال کرنے والے نوجوانوں کے علاج معالجے کیلئے ڈرگ ایڈکٹ سینر کا قیام عمل میں لانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو نشیلی ادویات کی وباہے نجات مل سکے گی۔