عوام اپنی شکایات کیلئے شکایات بکس کا استعمال کر سکتے ہیں (اے، سی، ڈی) کپواڑہ ۔
کپواڑہ 26اگست/بٹ مظفر
سرحدی ضلع کپواڑہ میں اے سی ڈی آفس کپواڑہ میں شکایات بکس نصب کرانا محکمہ دھی سدھار کے کام کاج کو فعال بنانے کیلئے وقت کی اہم ضرورت ۔اے سی ڈی کپواڑہ معراج الدین شاہ نے نماینده سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ای سی ڈی آفس کپواڑہ میں عوام کی شکایات ان تک پہنچانے کیلئے ایک شکایات بکس نصب کروایا ہے جس کے زریعے عوام کی طرف سے دایر کردہ شکایات ان تک بخوبی پہنچ سکتی ہیں انہوں بتایا کہ عوام بنا کسی خوف وخطر کے اپنی شکایات تحریر کر کے نصب شدہ بکس میں ڈال کر اپنی شکایات کا ازالہ کراسکتے ہیں اس دوران انہوں نے بتایا کہ اگر کہیں پر کوئی نامناسب کام ہوتا ہوگا یا کوئی ملازم عوام کا کام خوش اسلوبی سے انجام نہیں دیتا ہوگا یا کوئی رشوت کا مطالبہ کرتا ہوگا تو ایسے افراد کے خلاف تحریری طور شکایت درج کرانے کیلئے شکایات بکس میں اپنی شکایات داخل کر کے اپنے معملات کو حل کراویں جبکہ اگر کسی بھی جگہ پر کام ٹھیک نہی ہوتا ہوگا یا کوئی بھی شخص سرکاری رقومات میں خورد برد کرتا ہوگا تو عوام سے گزارش ہےکہ وہ کاغذ پر تحریر لکھ کر شکایات بکس میں ڈال دیں اور امید رکھیں کہ انکی طرف سے دایر کردہ شکایات پر پوری طرح چھان بین ہوگی اور قصوروار افراد کو ضرور سزا ملے گی اس کے علاوہ کسی بھی مشورے کیلئے یا کسی ضروری شکایت کیلئے اے سی ڈی آفس کے دروازے کھلے ہیں اور کوئی بھی شخص اپنے معملات حل کرانے کیلئے اے سی ڈی موصوف سے انکے آفس ٹایم کے دوران ان سے ملاقات کر کے اپنے معملات کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں جس پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہوگی ۔اس کاروائی پر کپواڑہ کے عوام نے اے سی ڈی موصوف کی اس کار کردگی کی کافی سراہانہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی اے سی ڈی عوام کی شکایات سننے کی متمنی ہیں اور عوام کی شکایات کا اژالہ کرنے کے خواہاں ہیں اور رشتوت خوری پر لگام لگانے کیلئے کمر بستہ ہیں اس لئے انہوں نے اے سی ڈی موصوف کی اس کاروائی پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید کی ہے کہ یہ کوئی خوش فہمی نہی ہوگی بلکہ حقیقت میں عوام کی شکایات پر من وعن عمل ہوگا اور انکا فوری اژالہ ہوگا۔مذید اہم شکایات کیلئے عوام اے سی ڈی موف سے درجہ زیل فون نمبر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔فون نمبر ہے9419748862





