آصف اقبال
سب ڈسڑکٹ کپوارہ کی نئ عمارت میں نصب شدہ کروڈوں روپیے لاگت کے AC’s گُزشتہ ایک سال سے بے کار پڑے ہیں جسکی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج درجنوں مریض شدت کی گرمی میں جھلس رہے ہیں اور کوئ پُرسانِ حال نہیں۔۔ اس دوران عام لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ AC’s کیوں نصب کئے گئے جو گُزشتہ ایک سال سے بے کار پڑیے ہیں اور سرکاری خزانے سے کروڈوں روپیے نکالے گئے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ آخر ابھی تک ان AC’s کو چالو کیوں نہیں کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نصب شدہ درجنوں AC’s کو فی الفور چالو کیا جائے تاکہ مریضوں کو کسی حد تک راحت مل سکے۔ اس بیچ بی ایم او کپوارہ نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں تفصیلی معلومات نہیں ہے لیکن ترجیحی بنیادوں پر انہیں چالو کیا جائے۔