تحریک ادب کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر فیض قاضی آبادی کے والد نسبتی ۱۰ ذی الحجہ بروز عید آلا ضحی اس دار فانی سے رحلت فرماگئے.اس ضمن میں تحریک ادب کشمیر کا تعزیتی اجلاس ۲۳ جولائی ۲۰۲۱ صبح کے ٹھیک ۱۰:۳۰ بجے مرحوم کے دولت خانہ واقع شاہ ہمدان کالونی خواجہ باغ بارہ مولہ زیر پیشوا سرپرست جناب بشیر منگوالپوری و صدر تحریک ادب کشمیر جناب نذیر الحسن تبسم منعقد ہوا. اجلاس میں بیشتر اراکین نے شرکت فرمائی. جنرل سکریٹری جناب عبید الرحمان عبید نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور عادل کشمیری نے رهبری کی. اجلاس کا اختتام دعائے مغفرت کے کلمات کے ساتھ ہوا.
رب الکریم مرحوم کو اس عید سعید کے صدقہ طفیل مغفرت فرماکر جنت الفردوس نصیب فرمائے. اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین