آج یعنی ١٨ نومبر ٢٠٢٠ کو جیسا کہ مطلع کیا گیا تھا بمقام نارتھرن کیف کراپورہ میں آدبچ آواز کے بینر تلے ایک شاندار پُروقار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ اس موقعے پہ محترم پیر جاوید اقبال صاحب نے صدر محفل اور محترم شوکت بڈھ نمبل کشمیری صاحب نے ڈائس انچارچ کے فرائض انجام دئے۔ آج کی اس محفل میں محترم عبدالاحد لون صاحب زونل ایجیوکیشن افیسر کرالپورہ بطور مہمان خصوصی اور محترم عبدالرزاق صاجب زونل ایجیوکیشن پلاننگ آفیسر کرالپورہ اور محترم عبدال کریم صاحب ذڑ آر سی زون کرالپورہ بطور مہمان ذی وقار شامل محفل ہوئے۔
اس دوران شعرا حضرات نے شاندار انداز میں کلام پیش کئے۔
آج کے اس محفل مشاعرہ کی خاص بات یہ رہی کہ ادبچ آواز کے سرکردہ رکن اور جواں سال شاعر محترم عابد حسین لون صاحب کی کتاب “رنگ عشق کے ” کی رسم رونمائی ہوئی اور شامل شخصیات نے انہیں مبارک بادیوں سے نوازا۔
Discussion about this post