اشرف چراغ
کپوارہ// انگریزی نیوز ایجنسی کے مدید اعلیٰ اور معروف صحافی تنویر الاحد ساکن مقام شاہ ولی مختصر علالت کے بعد صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کر گئے ۔ان کے انتقال ہر صحافتی حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڈ گئی ۔مرحوم نے اہنے صحافتی کیرئر کا آغاز روز نامہ الصفا سے شروع کیا اور بعد میں اپنا اخبار کشمیر گلوری شائع کیا جبکہ انگریزی نیوز ایجنسی گلوبل نیوز سروس ( جی این ایس) قائم کی ۔جرنلسٹس فریٹر نٹی کپوارہ نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی ۔